اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | نیوزویک کی رپورٹر کیٹ پلمر (Kate Plummer) نے اپنی رپورٹ (Donald Trump Could Struggle to Force Europe's Hand on China) میں چند اہم نکات اور بھی بیان کئے ہیں؛ جیسے:
1۔ یورپ میں چین کا اقتصادی اثر و رسوخ تقریباً امریکہ کے برابر ہے؛ چنانچہ یورپ کسی صورت میں بھی چین کو آسانی سے ترک کرکے امریکہ کا انتخاب نہیں کر سکتا، کیونکہ اس صورت میں وہ بہت نقصان اٹھائے گا۔
2۔ پرڈیو یونیورسٹی (Purdue University) میں شعبہ سیاسیات اسسٹنٹ پروفیسر کائل ہینس (Kyle Haynes) نے کہا ہے کہ "یورپ چین سے مکمل طور پر جدا ہونے کی طاقت نہیں رکھتا، کیونکہ یہ خطہ پاک ٹیکنالوجیوں اور برقی کاروں کے شعبوں میں چین سے شدت سے وابستہ ہے۔
3۔ یورپی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ٹرمپ معاشی دھمکیوں اور محاصل کے اوزاروں کی رو سے یورپ کو اپنے ساتھ ملنے پر آمادہ کرنا چاہتا ہے، لیکن یورپ پہلے سے کہیں زیادہ خودمختاری کا خواہاں ہے!
اب دیکھنا یہ ہے کہ یورپ اس مسئلے کے کس طرح حل کرتا ہے کیونکہ چین کا کردار بہرحال،نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ